سوات (نمائندہ جنگ) ضلع سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میں رات گئے نامعلوم افراد نے پولیس چوکی بنڑ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرازخمی ہوگیا ،دستی بم حملہ میں ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ اور کانسٹیبل شفیع اللہ زخمی ہوئے ، رحمان اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید،کانسٹیبل شفیع اللہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔سوات میں رواں ماہ کے دوران پولیس پر یہ پانچواں حملہ تھا ۔ ان حملوں میں اب تک 2 پولیس اہلکار شہید اور دیگر 3 زخمی ہوئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے رات گئے مینگورہ کے علاقے نویکلے میں پولیس چوکی بنڑ پر دستی بم سے حملہ کیا ۔