• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انڈسٹری کیخلاف ایڈوائزری بورڈ کو کین کمشنر پنجاب کا خط

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کیخلاف ایڈوائزری بورڈ کو کین کمشنر پنجاب کا خط،وزیراعلیٰ کی چیف سیکرٹری کے ذریعے معاملے کی تحقیقات‘ شوگر انڈسٹری کا موقف درست ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوگر انڈسٹری کی طرف سے ملنے والی شکایات درست ہونے کی پاداش میں صوبائی سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا اور کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف کو فوری طور پر اُنکے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ان دونوں حکام کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آئین و قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب نے نوٹیفائی کر کے بنیادی سکیل 19کے دونوں افسران کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے فیصلے پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن (سروسز ون) نے 29اگست 2024ء کو نوٹیفکیشن نمبر ایس آئی ٹو 2024ء جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے صوبائی سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ کین کمشنر عبدالرؤف بی پی ایس 19کو فوری طور پر ہٹا کر ان کو سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بھجوایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید