• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انڈسٹری کاا سٹاکس کے خاتمے تک کرشنگ سیزن شروع نہ کرنیکا اعلان

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کا سٹاکس کے خاتمے تک کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کا اعلان ،شوگر انڈسٹری نے نیا کرشنگ سیزن شروع کرنے کیلئے دیرینہ جائز مسائل فوری حل کرنے کی شرائط رکھ دی ہیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاول‘ گندم‘ مکئی کی طرح چینی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ہم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں اس سے پہلے اور بعد میں بھی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے اپیلیں کیں کہ شوگر انڈسٹری کے پاس نومبر 2024ء تک پندرہ لاکھ ٹن چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جسے برآمد کر کے حکومت اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کر سکے گی اور آئی ایم ایف کی گونا گوں شرائط پوری کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو دوسروں کی محتاجی برداشت نہیں کرنا ہو گی لیکن ہماری ایک نہ سنی گئی۔ پہلے ایک لاکھ ٹن اور پھر اسی ماہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی مشروط اجازت دی گئی۔ دو لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے بھی شوگر انڈسٹری کے پاس تیرہ لاکھ ٹن فاضل چینی گوداموں میں پڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید