• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پاشا ( P@SHA ) کیلئے پہلا آئی ٹی آئیکون ایوارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاشا (P@SHA )محمد زوہیب خان کو ای کامرس گیٹ وے کی جانب سے مقامی صنعت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر پہلا آئی ٹی آئیکون ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انہیں 25ویں آئی ٹی سی این ایشیا کے افتتاحی اجلاس میں ایوارڈ پیش کیا۔زوہیب خان گزشتہ 15 سالوں سے آئی ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سمیت مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔بطورچیئرمین ان کے دور میں ملک نے FY24 میں اب تک کی سب سے زیادہ 3.2 بلین ڈالر کی برآمدی آمدنی حاصل کی اور پاکستان نے پہلی بار 2023 میں علاقائی معیشتوں کے لیے APICTA ایوارڈز کی میزبانی کی۔ انہوں نے آئی ٹی انڈسٹری کی قیادت کرتے ہوئے مختلف سنگ میل حاصل کیے، جیسے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ ایوارڈز، وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس مراعات، بینک اکاؤنٹ میں زرمبادلہ کی 50 فیصد سہولیات کو برقرار رکھنا، اور پالیسی سازوں اور نجی اداروں کے تعاون سے ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کی تشکیل کی۔
اہم خبریں سے مزید