• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی ذخائر 11.5 ملین، 11.6 ملین ایکڑ فٹ کا اخراج

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) جاری خریف سیزن کے پانچ ماہ میں سندھ کی زرخیز زمین کو سمندری مداخلت سے بچانے کے لئے کوٹری کے نیچے پانی کا اخراج 11.6 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) تک پہنچ گیا ہے، یہ اعداد و شمار تربیلا، منگلہ اور چشمہ میں اس وقت موجود مجموی آبی ذخائر 11.5 ملین ایکڑ فٹ سے زائد ہے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ پانی کا موجودہ ذخیرہ پانچ سال کی اوسط 11.267 ایم اے ایف کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک میں ربیع کی فصلوں کے لئے کافی مقدار میں پانی کا ذخیرہ ہو گا۔ ملک کے آبی ذخائر میں اس وقت پانی کی آمد 296100 کیوسک اور اخراج 281500 کیوسک سے ہے۔ ارسا پورے سال میں کم از کم 10 ایم اے ایف پانی کوٹری پر چھوڑنے کا پابند ہے تاکہ سمندری مداخلت کو روکا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید