• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کا تعین کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی ایس آئی بی) کا تعین کر دیا ہے۔ بینک دولت پاکستان نے ڈومیسٹک سسٹیمیٹکلی امپاورمنٹ بینکس (ڈی ایس آئی بی) کے فریم ورک کے تحت 2024ء کیلئے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے تعین کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ فریم ورک اپریل 2018ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 31دسمبر 2023ء تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ کی۔ جانچ پڑتال کے مطابق تین بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان‘ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک برائے 2024ء متعین کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید