• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ ،دیر ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر ،کوہستان ،سوات اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید