• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسر روزگار پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ، 3سال کی بلند ترین سطح

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک سال میں برسرروزگار پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ تین سال کی بلندترین سطح پر ہے ، اس بات کا انکشاف اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے میں ہوا ، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔ اس سوال پر کہ گزشتہ ایک سال میں آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بیروزگار ہوا ہے؟ سروے میں شامل 58فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور اپنے برسرروزگار ہونے کا بتایا ،گزشتہ سال یہ شرح 50فیصد تھی جبکہ روزگار جانے کا کہنے والے افراد کی شرح 50فیصد سے کم ہوکر 42 فیصد پر آگئی ۔ اپسو س پاکستان نے سروے میں شامل افراد سے ملازمت جانے کے خوف کا سوال بھی کیا، جس کے جواب میں 15فیصد نے کہا کہ انہیں ملازمت جانے کا خوف نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا روزگار محفوظ ہے ،جبکہ 85 فیصد نے روزگار جانے کے ڈر کا اظہار کیا،اس سوال سے حاصل نتائج کا دوسری سہ ماہی کے نتائج سے موازنہ کیا جائے تو ان میں کوئی فرق نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید