اسرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں حساس ادارے کے اہلکار کو پولیس چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق شاہین آباد ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے چک نمبر 117 جنوبی کے رہائشی شہباز بلوچ پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔