• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 67 پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 61 پیسے تک کی کمی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافے سے 278.35 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 2 پیسے کے اضافے سے 279.13 روپے سے بڑھ کر 279.15 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00 روپے پر برقرار رہی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 42 پیسے کی کمی سے 309.34 روپے سے کم ہو کر 308.92 روپے اور قیمت فروخت 67 پیسے کی کمی سے 311.34 روپے سے کم ہو کر 310.67 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 33 پیسے کی کمی سے 367.10 روپے سے کم ہو کر 366.77 روپے اور قیمت فروخت 61 پیسے کی کمی سے 369.59 روپے سے کم ہو کر 368.98 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید