• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کی رٹ درخواست ،جسٹس آ ف پیس ملتان کا حکم معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق محمود باجوہ نے امریکی شہری سید فرخ نوشاب کی رٹ درخواست پیس ملتان کا حکم معطل کر دیا ہے اور قرار دیا کہ لین دین کے معاملے کو امانت میں خیانت قرار نہیں دیا جا سکتا۔پیٹیشنر کے وکلاء راؤ جمشید علی خان اور راؤ ابرار جمشید نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پٹیشنر نے خود مدعی سے 27 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں لیکن اس نے فرضی کہانی کی بنیاد پر جسٹس پیس کو درخواست دے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم حاصل کر لیا کہ اس کے ایک لاکھ 40 ہزار 125 روپے سید فرخ نوشاب نے ادا کرنے ہیں۔اور اس نے امانت میں خیانت کی ہے جبکہ اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے 10 لاکھ روپے ادھار دیے تھے جس میں سے ایک لاکھ40 ہزار روپے بقایا ہے۔
ملتان سے مزید