• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے مختلف واقعات میں چار نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ نیوملتان پولیس کو پروین اختر نے بتایا کہ گھر پہنچا تو 13سالہ پوتی زاہرہ گھر سے قرآن پڑھنے گئی جسے ملزمان مزمل اورسویراں بی نے اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا کوثر بی بی نے بتایا کہ ملزمان سفیان اور وقار نے نامعلوم کے ساتھ بیٹی 14سالہ کشف کو اغوا کرلیا جلیل آباد پولیس کو سلیم نے بتایا کہ میری بیوی 40سالہ صبا کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے گلگشت پولیس کو وحید نے بتایا کہ میری بیٹی 22سالہ زینب وحید کو ملزم ذوالفقار بہلا پھسلاکر اغوا کرکے لے گیا جبکہ صدر پولیس کو نواز نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیوی آسیہ کو اغوا کرلیا پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید