ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس احسن رضا کاظمی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 279 لیہ سے رکن صوبائی اسمبلی محمداطہرمقبول کی رٹ درخواست کی سماعت کی اور ایکشن کمیشن ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سمیت 24 افراد کو 8 جنوری کا نوٹس جاری کردیا ہے قبل ازیں الیکشن ٹریبونل نے چوہدری احمد علی اولکھ کی الیکشن پیٹیشن عدم حاضری کے باعث خارج کردی تھی۔