ملتان(سٹاف رپورٹر) طمع نفسانی کی خاطر بیانات سے منحرف ہونے خواتین سمیت 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سیتل ماڑی پولیس کو انوسٹی گیشن آفیسرز نے استغاثے دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اقبال مہناز اقبال ، تنویر ، ریئسہ ،افضل اور کائنات نے طمع نفسانی کی خاطر سنگین نوعیت کے درج مقدمہ میں اپنے بیانات سے منحرف ہوکر ملزم کو قانونی کارروائی سے بچانے کیلئے ارتکاب جر م کیا جن کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔