ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں زیرعلاج دو مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ، انہیں علیحدگی فراہم کردی گئی ہے ،اس وقت ڈینگی یونٹ میں دو مریض اس مرض کے شبہ میں بھی داخل ہیں ،جن کے نمونے حاصل کرکے مرض کی تصدیق کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ، اسی طرح خسرہ کے شبہ میں نشتر میں دو اور چلڈرن میں سات نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،علاوہ ازیں گیسٹرو سے متاثرہ نشتر میں 14 اور شہباز شریف جنرل ہسپتال ،نشتر ٹو و دیگر ہسپتالوں میں 34 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔