• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل دور میں تعلیم کے تقاضے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ،ڈاکٹر کلثوم پراچہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی شعبۂ ایجوکیشن کے زیرِاہتمام “ڈیجیٹل ایج میں سیکھنے پر پہلی بین الاقوامی کثیرالثباتی کانفرنس مستقبل کے لیے جنریشن زی کی تیاری” کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، بین الاقوامی علمی کانفرنس کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کے تناظر میں تعلیم کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات، درپیش چیلنجز اور نئے مواقع کا جامع جائزہ لینا ہےنفرنس کی سرپرستِ اعلیٰ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، جبکہ کانفرنس کی چیف آرگنائزر اور فوکل پرسن، رجسٹرار و چیئرپرسن شعبۂ ایجوکیشن، ڈاکٹر ثمینہ اختر تھیں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں تعلیم کے تقاضے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور جنریشن زی کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
ملتان سے مزید