ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے تیز رفتاری کے باعث دو بھائیوں منیراور منیب ارشد کی ہلاکت کے ذمہ دار شاہ میر خان کو مدعی فریق کی جانب سے معاف کرنے پر ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی ہے۔ملزم 17 نومبر سے جیل میں تھا ملزم کے وکیل شیخ جمشید حیات نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ متاثرہ خاندان میں ملزم کو معاف کر دیا ہے اس لیے وہ اب ضمانت کا حقدار ہے ۔