• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچھ بھی اسنکیس کا شوقین نکلا، کار سے پیکٹ چرا لیا

انسان تو انسان اب ریچھ بھی اسنیکس کے شوقین نکلے، ایک ریچھ نے کار میں سے چپس کا بیگ ہی چرالیا۔ 

نیو ہیمپشائر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک ریچھ کو کھڑکی کے ذریعے کار کے اندر سے چپس کا پیکٹ نکال کر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ گاڑی کی کھڑکی کو ٹیپ لگا کر بند کیا گیا تھا، لیکن یہ ریچھ کے پنجوں کےلیے زیادہ رکاوٹ ثابت نہ ہوئی۔

پیکٹ لینے کے بعد مادہ ریچھ اس کے بعد اپنے بچوں کے پاس واپس چلی گئی۔

نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریچھ "موقع پرست ہوتے ہیں اور جب قدرتی خوراک دستیاب نہیں ہوتی تو انسانی خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔"

دلچسپ و عجیب سے مزید