• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن چینی ہم منصب سے مذاکرات کے خواہاں

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہاہے کہ جو بائیڈن چینی ہم منصب سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے اپنے 3روزہ دورئہ چین کے اختتام پر صدر شی سے ملاقات کی تھی۔ اس دورے میں سلیوان نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جیک سلیوان 2016کے بعد چین کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے مشیر برائے قومی سلامتی ہیں۔ جیک سلیوان کا دورہ ایسے وقت مین ہوا ہے جب امریکا کے 2اتحادیوں جاپان اور فلپائن کے ساتھ چین کے سیکورٹی تنازعات سامنے آئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید