کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پہلےٹیسٹ کی نسبت پنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کی پچ مختلف ہے۔پاکستان دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے کھیلے گا۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتاہوں، پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہے کہ اچھا اسکور کرسکتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ، وکٹ نہ ملے تو بیٹر کو رنز نہ کرنے دینے کی کوشش ہوتی ہے۔ بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں سے رنز اسکور کرنے کی امید ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال تبدیل ہوتی رہتی ہے، جیسن گلیسپی نے ہمیشہ اعتماد دیا، میری کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔