• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، جھل مگسی آفت زدہ قرار

کوئٹہ (آئی این پی) مون سون کے حالیہ اسپیل اور طوفان اسنی کے سبب بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے جبکہ جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ 

بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ندی نالے بپھر چکے ہیں۔ مواصلاتی نظام درہم برہم جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ 

اوستہ محمد کی تحصیل گنداخہ میں ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی نہروں میں شگاف پڑ گئے اور درجنوں دیہات ڈوب جب کہ کچے مکانات گر گئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد بے آسرا کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ 

نصیرآباد کی ربی کینال میں شگاف سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔ ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاقوں گوٹھ مٹھو، کوٹ مگسی اورہتھیاری سمیت دیگر دیہات میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ زمینی رابطے منقطع ہوچکے ہیں۔ گنداواہ نوتال روڈ بند جب کہ بجلی بھی غائب ہے۔ 

چمن میں شیلا باغ کا تاریخی ریلوے ٹنل آبی ریلے کے باعث بند ہو گیا۔۔ کوئٹہ اور چمن کے درمیان ریلوے سروس معطل ہو چکی ہے۔ دیگر کئی دیہات زیرِ آب اور تیار فصلیں تباہ ہو گئیں۔ 

اہم خبریں سے مزید