کلرسیداں(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم و پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ہی ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔جب تک الیکشن چوری ہوتا رہے گا اور ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا ہم ترقی نہیں کر سکتے،پاکستان عوام پارٹی دیگر جماعتوں سےمختلف ہے ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں ووٹ کے ذریعے کامیابی ہی حقیقی جمہوریت اور فتحیابی ہے، کلرسیداں کے قریب بکھڑال گاؤں میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالااسلام راجہ سے انکے خسر اور یوسی گف کے سابق ناظم راجہ فیصل منور کے والد ( ر) ایس ایس پی راجہ منور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا موجودہ حکومت فارم 45کی نہیں فارم 47 کی پیداوار ہے جب تک حافظ صاحب ان سے خوش اور مطمئن ہیں یہ چلتی رہے گی ۔