• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل خان کا خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

پشاور(نمائندہ جنگ )خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس شکیل خان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر قائم کردہ خیبرپختونخوا گڈ گورننس کمیٹی کو بیڈ گورننس کمیٹی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے بلکہ وہ الزامات کا سامنے کرنے کیلئے نیب انکوائری کیلئے بھی تیار ہیں ، میڈیا سے گفتگو میں شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے عمران خان کیساتھ بہت جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے ، 22 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں اس کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا ، واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کیساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور پر محکمے مداخلت اور صوبہ میں بیڈ گورننس کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد عمران خان کی ہدایت صوبہ میں بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے سابق گورنر شاہ فرمان ، وزیر اعلیٰ کے مشیر مصدق عباسی اور قاضی انور ایڈووکیٹ پر مبنی تین رکنی گڈ گورننس کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید