• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید ایکسپریس بحال، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی

کراچی(این این آئی)کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس بحال کردی گئی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق سرسید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے، 16کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کریگی۔ ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں جبکہ آٹھ اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید