• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PNR پر اب کسی مسافر کو بورڈنگ سے نہیں روکا جائے گا

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے پی این آر(پیسنجر نیم ریکارڈ) کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی مسافر کو بورڈنگ سے نہیں روکا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بورڈنگ کے سلسلے میں ایئر لائنوں سے متعلق مسافروں کی نئی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے، اور تمام ایئر لائنوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق ٹکٹ بکنگ اور سفر کے وقت پی این آر مختلف ہونے پر مسافروں کو بورڈنگ نہ دیے جانے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر اب اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافروں کو ٹکٹ میں پی این آر کے معاملے بورڈنگ سے نہ روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید