• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن، پی سی ون بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کو وزارت سائنس کی ویب سائٹ کیساتھ لنک کیا جائیگا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آئندہ ای پروکیورمنٹ کی طرف جایا جائیگا ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ظہیر حسین نے چارج سنبھالنے کے تقریباً ایک ہفتہ کے اندر پچھلے آٹھ ماہ سے ادارے کے رکے ہوئے امور نمٹا دیئے ہیں انہوں نے ادارے کی اپ گریڈیشن کیلئے پی سی ون بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے تاکہ ادارے کی مشینری کو اپ گریڈ کیا جاسکے اور جدید طور کے تقاضوں کے مطابق نئی مشینری نصب کی جاسکے، ڈائریکٹر جنرل نے ا ادارے کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے چیزیں اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اہم خبریں سے مزید