• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ذخائر ختم‘ بجلی مسلسل مہنگی ہورہی ہے‘ چیئرمین APCPA

فیصل آباد ( آن لائن ) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن (اے پی سی پی اے ) چوہدری اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس ذخائرتیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ بجلی درآمدشدہ ایندھن سے بنائی جا رہی ہے‘ اس پر مستزاد کپیسٹی چارجز، لائن لاسز، چوری اور بل نادہندگی ہے جس کی وجہ سے بجلی مسلسل مہنگی ہورہی ہے اوراسی سے سارا ملک متاثرہورہا ہےجبکہ معیشت کیلئے بڑے خطرات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ان حالات میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والی صنعتوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ڈالرمہنگا ہوگا توبجلی اورگیس کیسے سستی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈیم، سولر پاور اور ونڈ پاوروغیرہ کومسلسل نظراندازکیا جاتا رہا ہے تو دوسری طرف زیادہ توانائی استعمال کرنے والی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا گیا جس نے ملکی معیشت کیلئے بڑے خطرات کھڑے کر ڈالے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید