کراچی(این این آئی) شہر قائد میں بارشوں کے بعد دوسرے روز بھی رات سرد ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2019 میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست کا معمول کا اوسط درجہ حرارت کم سے کم 26.7ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے تاہم 5سال بعد گزشتہ روز کم سے کم 23.5درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5سے 15کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔واضح رہے کہ اگست میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 20ڈگری سینٹری گریڈ ہے جو 7 اگست 1984 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔