• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیو دی غزہ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مشتاق احمد، حمیرا طیبہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)غزہ بچاؤ مہم کے پیٹرن ان چیف سابق سینیٹرمشتاق احمد اور سربراہ حمیرا طیبہ نے کہا ہے کہ گیارہ ماہ سے غزہ میں انسانیت سوز المیہ جاری ہےسیو دی غزہ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے انسانیت سوز ظلم کیخلاف مظلوموں کی حمایت کا عزم ہے ،اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول سوسائٹی کو اٹھنا چاہئے اور اپنا فرض سمجھنا چاہئے، حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے غزہ میں ادویات اور انسانی امداد کا تعطل ہے، پاکستان کو امداد پہنچانے کیلئےکردار کرنا چاہئے، ڈی چوک پر دھرنا دیا تو وزیر داخلہ نے ہم سے مذاکرات کئے ہم طلبہ کے اندر ایک منظم تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں، سیو دی غزہ نے مختلف اوقات میں انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن چودہ اگست سمیت مختلف مواقع پر ہمارا این او سی منسوخ کردیا گیا ہفتہ کو بھی پولیس نے ہماری کمپین پر دھاوا بولا مجھے اور ہماری ٹیم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور نامناسب برتاؤ کیا۔
اہم خبریں سے مزید