• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PEC الیکشن میں نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم فیل ہونے کی انکوائری کا حکم

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی تحریری شکایت پر وزارت داخلہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 18اگست کو ہونے والے الیکشن میں نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹا بیس کے درمیان چار گھنٹے کے تعطل کے باعث ووٹرز کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کر سکنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ راجہ رفعت مختار کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ۔تحقیقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکایت کے حوالے سے انکوائری کر کے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن کے روز وفاقی وزیر احسن اقبال جو خود بھی انجینئر ہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پیکو روڈ نادرا آفس پولنگ اسٹیشن پہنچے لیکن سسٹم ڈاؤن ہونے کی بنا پر تین گھنٹے انتظار کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کئے بغیر چلے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید