• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم رانا تنویر کی رہائشگاہ گئے، بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوارکے روز وفاقی وزیر برائے صنعت ، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر جا کر رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر کیدعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید