• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کے روضہ مقدس کے نمائندہ وفد کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ

لاہور (اے پی پی) حضرت امام حسینؓ کے روضہ مقدس کے نمائندہ وفد نے اتوار کے روز جامعہ نعیمیہ کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی سے ملاقات ،عالم اسلام کے اتحاد ودیگر اسلامی امورپر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔وفدنے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید اورمفتی محمدحسین نعیمی کے مزارات پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔وفدنے محدث اعظم کچھوچھوی لائبریری ہال کابھی دورہ کیا۔عراقی علما کے مہمان وفد کوجامعہ نعیمیہ کے تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔عراقی علما کے و فد میں الشیخ احمد الثمری، الشیخ سید محمد تقی البحاج، علامہ عباس وزیری اورسید اسد نقوی شامل تھے،وفد نے 18ستمبر کواسلام آبادمیں ہونے والی مولدالنبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔مہمان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کہاکہ نبی کریمﷺ کی ذات اقدس پرپوری مسلم دنیا متحد ہے، عالم اسلام کو علم وتحقیق کے میدان میں خود کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عراقی علما کے وفد کاجامعہ نعیمیہ کا دورہ ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے۔
اہم خبریں سے مزید