• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچھر جھیل کے پانی کا دریائے سندھ میں اخراج شروع

کراچی(این این آئی)دریائے سندھ کے پانی کی سطح میں کمی ہونے کے باعث سندھ حکومت نے منچھر جھیل کے پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنا شروع کردیا ہے۔وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھمیں چھوڑ دیا گیا ہے‘دریائے سندھ میں پانی میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد منچھر جھیل کا پانی چھوڑا ہے ۔ جام خان شورو نے کہاکہ اڑل ہیڈ سے 3ہزار کیوسک اور اڑل ٹیل سے5ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید