• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس سمٹ روسی شہر قازان میں 22 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہو گی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)برکس سمٹ روسی شہر قازان میں 22سے 24اکتوبر تک منعقد ہو گی،ایران‘ سعودی عرب‘ یو اے ای‘ مصر‘ ایتھوپیا فل ممبرز کی حیثیت سے پہلی بار شریک ہوں گے ،پاکستان کو ’’برکس پارٹنر ملک‘‘ کا درجہ دیئے جانے کا امکان‘ 30ممالک کی درخواستیں زیرغور آئینگی ،برازیل‘ روس‘ انڈیا‘ چائنا‘ جنوبی افریقہ کے ملکوں پر مشتمل بین الاقوامی تنظیم برکس Bricsسمٹ 22سے 24اکتوبر 2024ء کو روس کے ایک اہم شہر قازان میں منعقد ہو گی۔ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن صدارت کرینگے۔ روسی پریزیڈنسی کے دورمیں پاکستان نے اس اہم تنظیم میں شمولیت کی باضابطہ درخواست سفیر کے ذریعے پہنچا دی ہے۔ اگست 2022 ء کی سمٹ میں ایران‘ سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ مصر‘ ایتھوپیا کو برکس کی فل ممبر شپ دینے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ دنیا کے مزید 10ممالک بشمول پاکستان برکس کا ممبر بننے کی تحریری استدعا سفارتی سطح پر کر چکے ہیں۔ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ برکس میں فل ممبرز کیلئے پارٹنر ممالک بڑھائے جائیں گے جو پولیٹیکل اکانومی سکیورٹی فنانس کلچرل فارن پالیسی کوآرڈنیشن کے پیمانے پر پورا اتریں گے۔ 22سے 24اکتوبر تک ہونیوالی برکس سمٹ سے پہلے روسی شہروں میں دو سو ایونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید