• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد(اے پی پی)پاور ڈویژن نے مختلف ٹی وی چینلز پر آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے طلب کرنے سے متعلق نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو انکوائری کمیٹی نے مدعو نہیں کیا۔پاور ڈویژن کی جانب سے اتوار کوجاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز کے مالکان کو طلب کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید