• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرپرائمری ہیلتھ کے قصور اور رائیونڈ ہسپتالوں کے دورے

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹرز ہسپتال قصور اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال رائیونڈ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں مریضوں کے غیر ضروری ریفرل سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تین مہینوں میں مریضوں کے ریفرل رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایوننگ اور نائٹ شفٹوں میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ایم ایس کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے فارمیسی میں موجود ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔
لاہور سے مزید