کوئٹہ (پ ر )تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن میں سب سے فیورٹ امیدوار ہیں، انہیں آج بھی مسلسل ڈیل آفر ہورہی ہیں مگر وہ کوئی ڈیل نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر کرنے کے لئے ن لیگ اور دیگر مخالفین نے پروپیگنڈے کئے مگر انہیں ناکامی ہوئی، عمران خان دنیا کے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے کا چانسلر بن کر ملک و قوم کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد عمران خان کو اب بھی رہائی کے لئے مسلسل ڈیل آفر ہورہی ہیں مگر وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں وہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کے لئے صعوبتیں جھیل رہے ہیں اور آنے والی نسلیں انہیں نڈر مخلص بے باک قومی لیڈر کے طور پر یاد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ملکی و بین الاقوامی مقبولیت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے وہ بہت جلد رہا ہونگے اور جب وہ رہائی کے بعد باہر آئیں گے تو وہ دن اس قوم کے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہوگا۔