کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے ہدہ منو جان روڈ کے رہائشی اسد اللہ نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی جمیل احمد ایک سال قبل گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہیں آیااگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔