کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نےجعفرآباد میں رائس ملز کا معائنہ کیا جسکی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹربیپا شوکت بنگلزئی نےکی اور ماحولیاتی این او سیز سمیت متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کیمطلوبہ این او سی پیش نہ کرنے والی رائس ملز کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئیاس موقع پر مل مالکان کو ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور فضائی آلودگی کی روک تھام سے متعلق آگاہ کیا گیامالکان نے ایک ہفتے میں مطلوبہ این او سیز حاصل کرنے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔