کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپاش آغا نے اسپینی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر دکانداروں کی جانب سے رکھا گیا سامان ہٹایا اور شورومز کے باہر سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا۔کارروائی کا مقصد فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کے لیے خالی کرانا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور شوروم مالکان کو ہدایت کی کہ آئندہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات قائم نہ کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔