کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی محمد حنیف نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاہے کہ ان کی کوئٹہ اور چمن میں جائیداد ہے جس پر اس کے تین بھائی قابض ہیں یہ جائیداد ہمارے والد کی ہےمیں جب بھی اپنے بھائیوں سے جائیداد سے اپنے حصے کی بات کرتا ہوں تو وہ دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے میرے گھر پر حملہ بھی کیا جس کا مقدمہ پشتون آباد تھانے میں درج ہےمجھے اب بھی ان سے خطرہ ہے انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم اور جائیداد سے حصہ دلایا جائے۔