کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی خواتین ضلع کوئٹہ کیآرگنائزر ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ نے حافظ علاءالدین سارنگ اور جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ کی کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس کی خودمختاری اور علمی تشخص کا تحفظ اپنی جگہ اہم ہےلیکن مدارس کو غیر سیاسی قرار دینے کے نام پر علماء کرام کے سیاسی، جمہوری اور آئینی کردار کو محدود کرنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دینی و سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علماء کرام نے ہمیشہ مذہبی خدمات کے ساتھ ریاستی، سیاسی اور عوامی معاملات میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہےمولانا عرض محمدؒ ریاستِ قلات کی مجلسِ دارالعوام کے رکن تھےجہاں انہوں نے مولانا محمد عمرؒ کے ہمراہ اسلامی نظامِ عدل اور قاضی عدالتوں کے قیام کے لیے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمودؒ نے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی پارلیمانی سیاست، آئین سازی اور اسلامی جمہوری جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیاوہ صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ رہے اور 1974ء میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ہونے والی تاریخی بحث میں اہم کردار ادا کیاجس کے نتیجے میں 7 ستمبر 1974ء کو دوسری آئینی ترمیم منظور ہوئی مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعیت علماءاسلام نے بھی ملکی پارلیمانی اور جمہوری سیاست میں طویل کردار ادا کیا ہےجبکہ مدارس کی خودمختاری کے نام پر علماء کے سیاسی کردار پر قدغن لگانا کسی بھی طرح درست نہیں۔