کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ کی تقریبِ حلف برداری گذشتہ روز ہوئی، جس میں انجینئر غلام عثمان بابئی نے یونیورسٹی کے پہلے ریکٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا حلف برداری کی تقریب تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ کے چانسلر اور چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) عبدالجلیل خان کی زیرِ صدارت ہوئیجنہوں نے نئے مقرر ہونے والے ریکٹر سے حلف لیااس موقع پر ممبر بورڈ تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان حافظ محمد طاہر اور سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام اور پہلے ریکٹر کی حلف برداری کو بزرگوں کی دعاؤں، مسلسل محنت، خلوص اور جدوجہد کا نتیجہ قرار دیاانہوں نے کہا کہ تعمیر نو یونیورسٹی کا قیام ایک عظیم کامیابی اور ادارے کی تاریخ میں ایک یادگار سنگِ میل ہے۔