کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند کلی باشا کے رہائشیوں میر رفیق سمالانی ، شیر زمان ، حافظ عمر سمالانی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو نکالا جائے ان کی وجہ سے علاقے کا امن تہہ و بالا اور مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہےیہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ پرامن تھا جب سے وہاں پر افغان مہاجرین آکر رہائش پذیر ہوئے تب سے علاقے میں بدامنی کا مسئلہ درپیش ہےہم متعدد بار متعلقہ حکام کو انہیں وہاں سے نکالنے کی درخواست کرچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین جو غیرقانونی طور پر ہمارے علاقے میں آباد ہیں انہیں نکالا جائے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔