• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کیلئے آواز بلند کر رکھی ہے: امیر مقام

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کے حق کے لیے آواز بلند کئے ہوئے ہے اور ان کی رائے کے احترام کو لازم سمجھتی ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے ٹورنٹو میں اپنے مختصر دورے کے دوران ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

تقریب کا اہتمام کشمیر کمیٹی کے چیئرمین راجہ شفیق خان اور کمیونٹی رہنما مرتضی6 جوئیہ نے کیا تھا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کینیڈا کے عہدیداروں سہیل اختر وڑائچ، اکمل شہزاد باجوہ، عرفان گجر، چوہدری عرفان کنگ، طاہر نواز کمبوہ، شاکر حسین گجر، پیر عدنان بودلہ اور دیگر نے وفاقی وزیر امیر مقام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں پاکستانی نژاد رکنِ فیڈرل پارلیمنٹ شفقت علی، قائم مقام ہائی کمشنر آف پاکستان شاہ فیصل کاکڑ، قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ اور کشمیری رہنما ڈاکٹر ازرب نے خصوصی شرکت کی۔

خاص رپورٹ سے مزید