اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتحال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پیر کو پی پی پی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔