• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلہ دیش سے وائٹ واش کا خطرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انتہائی ناقص بیٹنگ کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست اور حریف کے سامنے پہلی بار وائٹ واش کے خطرے کا سامنا ہے۔

 راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کا چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی اور بارش کے باعث جلد ختم کرنا پڑا۔ اس وقت تک ٹائیگرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 42 رنز بنالیے تھے، اسے فتح اور سیریز میں 0-2 کی تاریخی کامیابی سے صرف 143 رنز درکار ہیں۔

 ذاکر حسن 31 اور شادمان اسلام 9 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پیر کے روز پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اور دوسری اننگز میں صرف 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کےلیے صرف 185 رنز کا ہدف ملا۔

اہم خبریں سے مزید