کوئٹہ (پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز میں سائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کے پر اسرار واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادارے میں کسی ظاہری سبب کے بغیر آگ بھڑک جانے سنجیدہ سوالات جنم دے رہاہے واقعہ کالج کے ریکارڈ کو جلانے اور مالیاتی بے قاعدگیوں کے ثبوت مٹانے کی کوشش ہے یا پھر یہ ان چہ میگوئیوں کو حقیقت کا روپ دلانے کی جانب پیش قدمی ہے کہ کالج کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے راستہ ہموار کیا جائے بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں مستقل مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے خلاف اساتذہ مسلسل برسر احتجاج ہیں ۔