کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس قواعد و ضوابط اور معاشرتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر ٹک ٹاک بنانے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کردیئے ،ایڈیشنل آئی جی کراچی،زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کراچی کو جاری کئے گئے احکامات میں کہاہےکہ بہیودہ،ذومعنی وائس اوور،پلے بیک سانگ اور بدلحاظی پر مشتمل ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنیوالے پولیس ٹک ٹاکرز کے خلاف فی الفور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،اس قسم کی ویڈیوز بناکر محکمہ پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی پولیس فورس میں کوئی گنجائش نہیں ہے، محکمہ پولیس ایک یونیفارم ڈسپلن فورس ہے پولیس وردی کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔