کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک نائب امیر حاجی امین اللہ امین ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی مولانا عبد الغنی ساسولی پروفیسر حسین احمد شیرانی حاجی عبدالرزاق لانگو مولانا محمد اقبال عثمانی حافظ منصور احمد مینگل اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلامی علوم کے تعلیم کے مراکز اور مسلمانوں کے تہذیبی شناخت کے وارث اور محافظ ہیں موجودہ دور میں جب تعلیم صرف نوکری اور پیسے کے حصول کا ذریعہ بن گئی ہے مدراس دینیہ اس ماحول میں بھی بے غرض اور بے لوث اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے زیر اہتمام 3 اور 4 اکتوبر کو جامعہ دارالہدیٰ خانوزئی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں تمام مدارس کے اساتذہ کرام اور طلباء کو سیاسی وابستگی اور جماعتی تعلق سے بالا تر ہو کر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔